خوبصورت تلاوت قرآن مقابلہ17واں ایڈیشن2024 ۔

پاکستانی بچے محمدحذیفہ محمد عثمان نے 5ویں پوزیشن حاصل کی

49

دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ مقابلے میں پاکستانی بچے محمدحذیفہ نے    5ویں پوزیشن حاصل کی

دبئی(نیوزڈیسک):: عزت مآب شیخ راشدبن محمدالمکتوم کی زیرسرپرستی منعقد ہونے والے سالانہ دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ (لاجمل ترتیل انتہائی خوبصورت تلاوت قرآن)  کے 17ویں ایڈیشن 2024کے مقابلے 30 مئی 2024 کو دبئی میں منعقد ہوئے جس میں العین میں مقیم پاکستانی  بچے محمدحذیفہ محمدعثمان فاروق نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔  محمدحذیفہ کی کامیابی اس کے والدین ،یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اورپاکستان کے لیئے فخرکاباعث ہے دبئی میں منعقد ہونے والی ایک خوبصورت تقریب میں جہاں سرفہرست دیگرپوزیشن ہولڈرزکوتعریفی اسناد اور انعامات سے نوازاگیا وہیں 5ویں پوزیشن حاصل کرنے پر محدحذیفہ محمدعثمان فاروق کوبھی نقدانعام اور تعریفی سند سے نوازاگیا۔اس موقع پریواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے محمدحذیفہ کے والد محمدعثمان فاروق کومبارکبادپیش کی اورمحمدحذیفہ کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.