لبنان میں پاکستان کے سفیرسلمان اطہرکے اعزازمیں ابوظہبی میں ضیافتیں

معروف سماجی شخصیات چوہدری محمدصدیق اورسہیل خاورکی جانب سے عشائیہ تقاریب کااہتمام

40

لبنان میں پاکستان کے سفیرسلمان اطہر کے اعزازمیں چوہدری محمد صدیق اورسہیل خاورکی جانب سے ابوظہبی میں عشائیہ تقاریب کااہتمام

یواے ای میں پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی کی خصوصی شرکت

ابوظہبی(چوہدری ارشد سے)لبنان میں تعنیات پاکستانی سفیر سلمان اطہرنے گزشتہ ماہ کے آخری عشرہ میں بیروت سے پاکستان جاتے ہوئے ابوظہبی میں مختصر قیام کیا ،اس موقع کوغنیمت جانتے ہوئے یواے ای میں مقیم ان کے پرانے دوستوں چوہدری محمد صدیق اور معروف صحافی سہیل خاور نے مختلف  عشائیہ تقاریب کا اہتمام کیا، شارجہ میں مقیم معروف صحافی وممتازپاکستانی بزنس مین سہیل خاورنے الابراہیمی ریسٹورنٹ ابوظہبی میں ان کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ تقریب کااہتمام کیاجس میں سینئیرسٹیزن چوہدری محمد صدیق،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ ،طارق محمود،عبدالہادی اچکزئی،جاوید رشیدملک ،میاں  امجد جاوید،عمرعباس گوندل ،ڈاکٹرمحمدجاوید،چوہدری محمد اسجد،فرمان حیدر،امتیازخٹک،سبط عارف ،راجاعرفان،اوردیگردوستوں کی ایک بڑی تعدادنے عشائیہ میں شرکت کی۔
جبکہ دوسرے دن ابوظہبی(یواے ای)کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی، مرکزپاکستان کے سابق صدر وچئیرمین الصدیق ٹریڈنگ ابوظہبی سینئیرسٹیزن چوہدری محمدصدیق جوسلمان اطہر اور یواے ای میں تعنیات پکاتسنی سفیر فیصل نیازترمذی کے بھی قریبی دوست ہیں ابوظہبی کے ایک معروف ہوٹل میں ایک پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا جس سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے انتہائی فرصت کے باوجود خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ دیگردوستوں میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی آفاق احمد،طارق جاوید قریشی صدر گرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی،ملک محبوب ربانی اعوان چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی ڈاکٹر طلعت محمود بٹ،طارق محمود ، ،میاں امجد جاویدسینئیرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی فاروق وڑائچ جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی ،چوہدری وقا ص صدیق
نے شرکت کی ۔میزبان تقریب چوہدری محمدصدیق اور انکے صاحبزادے وقاص صدیق چوہدری نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔
ان تقاریب کے اہتمام کا مقصد سلمان اطہر صاحب کے یواے ای میں پرانے دوستوں کے ساتھ ملاقات ،پرانی یادوں کوتازہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا
یادرہے سلمان اطہر 16 سال قبل سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سفارتی خدمات سر انجام دے چکے ہیں انہوں نے سفارتی خدمات کے علاوہ کمیونٹی سے بھی بڑے قریبی روابط قائم کیئے جو آج تک قائم ہیں وہ پاکستانی کمیونٹی میں بھی بڑے مقبول تھے ،وسیع حلقہ احباب موجود ھے سلمان اطہر بھی دوستوں کو نہیں بھولتے ،جہاں بھی ھوں مسلسل رابطہ رکھتے ہیں،یواے ای میں انکے حلقہ احباب کے پرانے ساتھی آج بھی ان تعلقات اور روابط پرفخر محسوس کرتی ہے اور ان دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے کرپرانی یادیں تازہ کرنے کوزندگی کے قیمتی لمحات گردانتے ہیں
سلمان اطہروزارت خارجہ پاکستان اسلام آباد، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، سلطنت آف عمان میں سفارتی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.