قونصل جنرل پاکستان حسین محمد کی صدر پاکستان سوشل سینٹر
شارجہ خالد حسین چوہدری ا ور ان کی ٹیم سے دبئی میں ملاقات
دبئی (نیوز ڈیسک) صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ(پی ایس سی ایس) خالد حسین چوہدری نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ دبئی میں قونصل جنرل پاکستان حسین محمدسے ملاقات کی۔ پاکستان قونصل خانہ دبئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل نے شارجہ سوشل سینٹر کے صدر کو گزشتہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کو خوراک اور پانی کی فراہمی میں انتھک کوششیں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پی ایس سی ایس نے تقریباً 500 پاکستانی خاندانوں کو مدد فراہم کی۔ قونصل جنرل پاکسان حسین محمد نے صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری اور ا نکی ٹیم کے دیگراراکین فراز احمد صدیقی، عمران اسلم، سجاد خان، عبدالماجد اور محمد اعظم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
Leave a Reply