حمادکیانی کی شادی بڑی دھوم دھام سے انجام پائی

شادی ہال کو بڑے ذوق و شوق سے خوبصورت اندازمیں سجایاگیا

29

یونس کیانی کے صاحبزادے حمادکیانی کی شادی خانہ آبادی

 مہندی،میوزیکل نائٹ،بارات اور ولیمہ کی رنگارنگ تقاریب

کیانی  ہاؤس اسلام آباد کو پھولوں اور برقی روشنیوں سے بڑی خوبصورتی سے سجایاگیا

پاکستان ،متحدہ عرب امارات ،کینیڈا،آسٹریلیا اور دیگرممالک سے قریبی دوستوں فیملی ممبران اوردیگرسماجی سیاسی اورکاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)::متحدہ عرب امارات میں عرصہ دراز سے مقیم ممتاز پاکستانی بزنس میں اورہر دلعزیز سماجی وکاروباری شخصیت یونس کیانی کے صاحبزادیے حماد کیانی کی شادی خانہ آبادی افتخار چوہدری کی صاحبزادی حنا افتخار چوہدری کے ساتھ گزشتہ ماہ شہر لاہور میں انجام پائی ۔سہرا بندی کی تقریب ڈیفنس Raya Resort میں منعقد ہوئی جبکہ بارات کا استقبال رائے ونڈ کے معروف ہال Rosa Blanca ہال میں کیا گیا۔یہ شادی شہر لاہور کی شادیوں میں ایک خوبصورت اضافہ تھا جس میں 50سے زاید جدید لینڈ کروزر پر بارات آئی۔ دولہا حماد کیانی کی شادی خانہ آبادی کی اس خوبصورت اور رنگا رنگ تقریب میں ان کے دوستوں نے فیملیز کے ساتھ یو اے ای۔کینڈا۔آسٹریلیا۔لندن اور دیگر ممالک سے خصوصی طور پر شرکت کی ۔۔
شادی کی تقریب میں ڈپلومیٹ۔تاجربرادری ۔صنعت کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں ائیر مارشل فائز امیر۔بریگیڈئیر ارشد مرزااللہ یار لک۔۔۔مہر کاشف یونس اعزازی قونصل لاہور کرغستان۔شاہد نزیر صدر انجمن تاجران لاھور۔ ڈاکٹرشاہداستقلال سی سی اونظام ٹی وی۔یو اے ای سے چوہدری محمد زمان ریحانیہ ،ملک محمد شہنازماہل ۔چوہدری مسعود ورائج ۔چوہدری محمد اکرم،چوہدری ظفرمحمود آف کملہ۔لاھور سے سلمان شاہد۔ فرحان شاہد۔نوریزناصر اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد میں شرکت ۔دعوت ولیمہ کی تقریب پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد کے معروف سرینا ہوٹل میں منعقدھوئی شادی کی تقریبات کا آغاز رسم مائیوں سے یونس کیانی صاحب کی خوبصورت رہائیش گاہ اسلام آباد سے ھوا پورے گھر کو بہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا۔ شاندار لائٹنگ سے پوار گھر بقیہ نور بن کر جگ مگارہاتھا
۔مہمانوں کی دلجوئی اور شادی تقریبات کورنگین بنانے کے لیئے رائل پام مارکی اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ موزیکل نائیٹ کا انتظام کیا گیا جس میں زیشان روکھنی نے محفل کو گرما دیا ۔دعوت ولیمہ کی تقریب کو پاکستان کی نامور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی قاسم یار ٹوانہ ایونٹس نے شیش محل ایونٹ ہال کے سیٹ پر دولہا دولہن کے لئے یادگار اسٹیج تیار کیا جبکہ مہمانوں کے لئے جاذب نظر برقی روشنیوں اور پھولوں سے ایونٹ ہال کو مہکتا گلستان بنا دیا۔ دعوت ولیمہ میں 1000کے قریب مہمانوں کو دعوت دی گئی۔ تقریب میں چوہدری افتخار،علی افتخار،چوہدری محمد یاسین،سلمان شاہد، منصور خان، ائیر کموڈور عابد، ائیر کموڈور افتخار برگیڈئیر سجاد،ڈاکٹر محمد اشرف،محمد اسلم کھوکھر ، کرنل محمد اسلم،۔جبکہ۔یو اے ای سے چئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خآن زمان سرور ، یواے ای کے مقامی حاجی محمد اکبر خان، چوہدری محمد زمان ریحانیہ ،چوہدری ظفرمحمودآف کملہ ،محمد عبدالحفیظ، رانا زاہد حسین ، ملک محمد شہنازماہل ۔چوہدری مسعود ورائج ۔چوہدری محمد اکرم۔نسیم احمد عثمانی،۔چوہدری عابد جوتانا،محمد خان ہوتی سابق وفاقی وزیر، ڈاکٹر محمد طفیل،سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بیٹے اور فیملی اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دنیا بھر سے شرکت کرنے والے معززمہمانوں اور شادی ہالز کی خوبصورت سجاوٹ نے یونس کیانی کے صاحبزادے کی شادی تقریبات کو چارچاندلگادیئے یقیناً یہ شادی پاکستان میں ہونے والی بڑی شادیوں میں شمار کی گئی ہے جس کی دھوم کے چرچےنہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات،کینیڈا،آسٹریلیا ،لندن اور دیگرممالک تک پہنچے ہیں اس یادگارشادی کی تقریب کوپاکستان کے مقبول ٹی وی چینلز نے نشر کیااور مقامی وانٹرنیشنل اخبارات نے نمایاں طورپراپنے صفحات کی زینت بنایا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.