سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی کی شیخ شخبوط میڈیکل سٹی آمد۔

آتشزدگی واقعہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی مریضوں کی عیادت

58

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی شیخ شخبوط میڈیکل سٹی آمد

، آتشزدگی واقعہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی مریضوں کی عیادت

ابو ظہبی (نیوزڈیسک): :متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عجمان کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاکستانی مریضوں کی عیادت کے لیے ابوظہبی میں شیخ شخبوط میڈیکل سٹی (ایس ایس ایم سی) کا دورہ کیا اور کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ مریض اب صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں جلد ہی پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیرفیصل نیاز ترمذی نے تمام زخمی  مریضوں کی عیادت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات  کا اظہار کیا اور انہیں پاکستان مشن کی جانب سے ان کی پاکستان آمد ورفت میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا یقین دلایا۔

 سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شیخ شخبوط میڈیکل سٹی میں متعلقہ شعبہ کے  ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے  خصوصی ملاقات کی اور آتشزدگی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دینے اور چوبیس گھنٹے  انتھک کوششوں پر متعلقہ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔نیز ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پیشہ ورانہ کاوشوں کے اعتراف میں تعریفی خطوط پیش کیے۔ انہوں نے  ہر ممکن تعاون پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کابھی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.